جھنگ (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ذوالفقار خان کھوسہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ ان کی گاڑی کو شاہ جیونہ کے قریب حادثہ پیش آیا، تاہم گاڑی میں سوار ذوالفقار کھوسہ اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔