counter easy hit

امریکا میں سیاحتی مقام پر اچانک سیلابی ریلا آگیا، 9افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی مغربی ریاست ایریزونا کے ایک سیا حتی مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں 9افراد ہلاک اورایک نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

A sudden flood rains occurred at the tourist place In the US,, 9 people were killed

A sudden flood rains occurred at the tourist place In the US,, 9 people were killed

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایریزونا کے ٹونٹو نیشنل فاریسٹ میں دریائے ورڈی پر موجود ایک گھاٹی میں پیش آیا جو تیراکی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کو حکام کی جانب سے سیلابی ریلے کے خدشے سے پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے نگراں ادارے کے سربراہ رون سیٹل مائیر نے بتایا ہے کہ اچانک آنے والا سیلابی ریلا گھاٹی میں موجود تیراکوں اور وہاں پکنک منانے والے کم از کم 10افراد کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ امدادی کارکنوں نے دریا سے 9افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جبکہ 13سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں 4 نوجوان اور 5بچے شامل ہیں۔ مقامی روزنامے کے مطابق تمام ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھاٹی میں 100سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 10 کے علاوہ باقی سب بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website