ریاض (ویب ڈیسک ) جنرل (ر) راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ کے مابین ملاقات، ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین ائیر فورس میں سے ایک قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین ائیرفورس ہے۔پاک فضائیہ نے کئی کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں۔جب کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ پاک سعودیہ تعلقات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔دونوں ممالک کے کیڈیٹس اور پائلٹ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔خیال رہے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ترکی کی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ائیر چیف کوترک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعدازاںائیر چیف نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز سے ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ائیر چیف نے اعلیٰ ایوارڈ دینے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں پر محیط قابل رشک تعلقات ہیں۔ جنرل حسن کیچیکاکیاز نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔