معصوم بچی زینب کے قتل کے کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اس کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔قصور میں زینب قتل کیس کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں کو ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو ملی ہے جس میں زینب کو خود ایک شخص کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تحقیقاتی اداروں کوملنےوالی نئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ گلی میں موجود شلوار قمیض اور کوٹ پہنے ایک شخص زینب کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہےجس پر زینب تیز قدموں کے ساتھ اس شخص کی طرف چلی جا تی ہے، ویڈیوسے اندازہ ہوتاہے کہ زینب اس شخص کو جانتی تھی۔سات سالہ مقتولہ زینب نے فراک اور لانگ شوز پہن رکھے ہیں، تحقیقاتی اداروں کاشبہ ہےکہ اس سے قبل ملنے والی ایک ویڈیو میں بھی یہی شخص گلی میں مشکوک انداز میں چکر لگارہاتھا۔ سب سےپہلے ملنے والی ویڈیو میں بھی یہی شخص زینب کو انگلی پکڑے ساتھ لےجاتے دیکھا گیا۔زینب کی لاش منگل 9جنوری کو شہبازروڈ قصور میں کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی، تاہم تحقیقاتی ادارے ابھی تک ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہیں۔