عراقی وزارت داخلہ نے موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ موصل کے مشرقی حصے کا نصف سے زائد رقبہ آزاد کرایا جا چکا ہے ۔
عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ موصل کو اس گروپ سے آزاد کرانے کے لیے عراقی فورسز نے آپریشن کا آغاز 17 اکتوبر کو کیا تھا