اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تازہ ترین ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ملنے آئے ہوئے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹھنے اور ان کے مسائل سنتے ہوئے تصویر کواتنا پسند کیا کہ دیکھتے ہی اسے اپنے اکاؤنٹ سے نہ صرف شئیر کیا بلکہ اس کے ساتھ کیپشن بھی دیا ۔ یہ ہے نیا پاکستان ۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا، یہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ قیمتی ہے ۔