کنبرا: مغربی معاشروں میں لوگوں کے بے جان چیزوں سے شادی کرنے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں جو ہمارے لیے انتہائی حیرت کا باعث ہوتی ہیں۔ اب آسٹریلوی خاتون کے متعلق ایسی ہی حیران کن خبر آ گئی ہے جس نے ایک پل کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی معاشروں میں لوگوں کے بے جان چیزوں سے شادی کرنے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں جو ہمارے لیے انتہائی حیرت کا باعث ہوتی ہیں۔ اب آسٹریلوی خاتون کے متعلق ایسی ہی حیران کن خبر آ گئی ہے جس نے ایک پل کے ساتھ شادی کر لی ہے۔میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کی رہائشی جوڈی روز نامی یہ خاتون 2013ء میں سیاحت کے لیے فرانس گئی اور وہاں فرانسیسی علاقے سیریٹ میں واقعہ ’لی پونت ڈو ڈیابل‘ نامی پل کے ساتھ اس کو محبت ہوگئی۔ اس کے بعد وہ کئی بار اس پل سے ملنے فرانس گئی اور اب بالآخر اس نے پل سے شادی ہی کر لی ہے۔ جوڈی روز کا کہنا ہے کہ ”یہ پل بہت طاقتور، مضبوط اور بہت خوبصورت ہے۔ اس کے ساتھ شادی کرنا ایک خوبصورت احساس ہے۔“ جوڈی روز نے پل کے ساتھ شادی کی انگوٹھی خود بھی پہن رکھی ہے اور پل کو بھی ایک انگوٹھی پہنائی ہے، جسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ پل کے ساتھ باندھی ہے۔ اس نے اپنی شادی کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں 14 مہمان شریک ہوئے۔ مہمانوں میں قریبی قصبے کے میئر بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ یہ پل ’ٹیک‘ نامی دریا پر 14ویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا جو اب ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔