کراچی)ویب ڈیسک) رابی پیر زادہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی موجودگی کا احساس بھی دلاتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ انہوں نے سانپاور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی۔ جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندر مودی کے لیے تحفہ ہے۔اس ویڈیو کے بعد وہ مشکل میں بھی پھنس گئیں تھیں کیونکہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے اُن کی اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے بغیر لائسنس کے سانپ اور مگرمچھ پال رکھے ہیں۔جس پر رابی پیرزادہ پر مقدمہ بھی دائر کیا گیا ۔گلوکارہ کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے البتہ رابی پیر زادہ کےعدالت میں پیش ہونے کے بعد منسوخ کردیے گئے تھے۔اب رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اب گلوگاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی کر حصہ لیں گی۔ اس اعلان کے بعد رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بغیر کسی کی مدد کے غریبوں کے لیےمفت دواخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ پر رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ وہ بہت جلد غریب اور مستحق لوگوں کے لیے بغیر کسی بیرونی امداد کے مفت ڈسپنسری قائم کرنے جارہی ہیں۔ ڈسپنسری اورادویات کا خرچہ انہوں نے اپنے کنسرٹس سے ہونے والی کمائی سے پورا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’لوگ دوسروں سے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں جبکہ میں اپنی کمائی سے کروں گی۔رابی پیرزادہ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت سراہاجارہا ہے اور لوگ ان کے فلاحی کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت لنگر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیاتھا کہ خان صاحب آپ لوگوں کوبھیک مانگ کر نہیں بلکہ کماکر کھانا سیکھائیں کیونکہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں ہیں۔ وہ محنت سے کماکر کھانا چاہتے ہیں۔ رابی پیرزادہ کی اس ٹوئٹ کو بھی سوشل میڈیا پر لوگوں نے بے حد سراہا تھا۔