پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں 4 خواتین نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بکسر کے تھانہ بیگن کی حدود میں ایک نوجوان اپنی معشوقہ سے ملنے گیا تھا جہاں وہ گھر کی 4 عورتوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ خواتین نے نوجوان
کو دبوچ لیا اور اس کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں چاروں خواتین نے مل کر اس کی لاش سڑک کنارے پھینک دی۔ بیگن تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث چاروں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریبی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو وفاقی وکلا کو قتل کر دیا ہے جبکہ حملے میں مزید دو وکیل زخمی بھی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے کا شکار ہونے والے چاروں وفاقی وکلا ہفتے کو وفاقی دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع بگرام کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔نیشنل اٹارنی جنرل کے دفتر کے ترجمان جمشید رسولی نے حملےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراسیکیوٹرز بگرام ایئرفیلڈ پر واقع جیل کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جیل میں حقانی نیٹ ورک کے بانی اور اہم طالبان رہنما سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی بھی قید ہیں۔ سرکاری وکلا کو قتل کرنے کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ معاہدے طے پانے کے باوجود التوا کا شکار ہو گیا ہے۔