نیو یارک: ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات ہوئی، دونوں کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔
ترجمان پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق، عافیہ صدیقی خیریت سے ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، پاکستانی قونصل جنرل نے گزشتہ 14 ماہ میں 4 بار ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی۔ یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے 85 سال قید کی سزا کا حکم دے رکھا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی (پیدائش مارچ 2 1972) کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 8 سال کی عمر تک زیمبیا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد بوسٹن ٹیکساس میں جامعہ ٹیکساس میں کچھ عرصہ رہیں پھر وہاں سے میساچوسٹس ادارہ طرزیات ایم آئی ٹی چلی آئیں اور اس ادارہ سے وراثیات میں علمائی پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔