counter easy hit

بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کا عامر خان پر ایک اور الزام

Aamir Khan and accused the BJP

Aamir Khan and accused the BJP

ممبئی…….بالی وڈ اسٹارمسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان پر بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ایک اور الزام عائد کردیا ہے،اورالزام یہ ہے کہ انہوں نے فلم کی پروموشن کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی کی مدد لی۔
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر عامر خان کو لب کشائی کافی مہنگی پڑ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ان کا بھارت میں جینا دو بھر کردیا ہے۔بی جے پی حکومت کا عامرخان کو حکومتی تشہیری مہم سے علیحدہ کئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ بی جے پی لیڈر سبرامینین سوامی نے عامر خان پر ایک اور گھٹیا الزام لگادیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان نے اپنی فلم ‘پی کےکی پروموشن پاکستان کی ایک خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر کی تھی۔مسلمان فنکاروں پرایک کے بعد ایک الزام سے لگتا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند تنظیموں کو پاکستان فوبیا ہوگیا ہے۔