ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے نئی فلم ’’دنگل‘‘ کے لئے 15 کلو گرام سے زیادہ وزن بڑھا کر صحت سے متعلق سنگین خطرات مول لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ‘’دنگل‘‘ میں 55 سالہ ریسلر کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں 15 کلو گرام سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے 3سے 4 کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں اس سے ان کی صحت پر کوئی فرق پڑے گا لیکن 10 کلو گرام سے زائد وزن میں اضافے کے لئے انہوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے۔
جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ عام طور پر کھلاڑی اور تن ساز اپنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے منفی اثرات کے باعث اس کا استعمال ممنوع ہے۔