پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہاتھ کی سرجری کے بعد ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ عامر خان آئندہ برس اپریل میں اپنی اگلی پروفیشنل باوٹ کھیلیں گے، جس کے لیے اُنہوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Aamir Khan fit, ready to enter the ring
باکسر عامر خان گزشتہ برس میکسیکو کے کنیلو الواریز کے ہاتھوں شکست کے بعد سے رنگ سے آوٹ ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان کے ہاتھوں کی سرجری تھی۔ستمبر میں دونوں ہاتھوں کی سرجری کے بعد عامر تیزی سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔عامر خان اپریل میں اگلی فائٹ کریں گے، جس کیلئے حریف کا انتخاب اگلے ماہ کے آغاز میں ہوجائے گا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ بے تابی سے اپنی اگلی فائٹ کے منتظر ہیں۔ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی اپنی پوزیشن واپس حاصل کریں گے