لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کی والدہ بھی کود پڑی ہیں۔
Aamir Khan’s mother in-laws had also jumped daughter and laws fight
باکسرعامر خان کے گھروالوں اور اہلیہ فریال کے درمیان سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب فریال کے والدین بھی میدان میں آگئے۔ فریال کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں جب کہ فریال کے والد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب فریال پر تنقید کرتے ہوئےعامرخان کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بہو طلاق کی طرف جا رہے ہیں، اس سے پہلے فریال نے الزام لگایا تھا کہ سسرال والے ان پر تشدد کرتے ہیں اوران کی شادی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔