ایبٹ آباد میں گدھے سے گھسیٹ کر تڑپا تڑپا کر کمسن بچے کی جان لینے پر انسانیت لرز اٹھی، پولیس نے ظالم سنگدل زمیندار کو گرفتار کر لیا۔
ایبٹ آباد: زمیندار نے کمسن بچے کو اذیت ناک موت سے دو چار کر کے ظلم وستم کی نئی داستان رقم کر دی۔ تھانہ لورہ کی حدود کنگڑ میں ایک شخص شیر افضل کا گدھا محمد مسکین کے کھیتوں میں گھس گیا۔ گدھے کو لینے کیلئے شیر افضل کا آٹھ سالہ بیٹا مدثر کھیت میں پہنچا، جہاں کھیت کے مالک محمد مسکین نے بچے کو گدھے سے باندھ کر کئی کلومیٹر گھسیٹا تو کمسن مدثر زخموں سے چور چور ہو گیا اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ کمسن مدثر کے لرزہ خیز قتل پر پورے گاؤں کی فضا سوگوار ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔