وزیر اعظم نے ایبٹ آباد میں جرگے کے حکم پر لڑکی کو جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام غیرانسانی اور غیراسلامی ہیں، ملزمان کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، مجرموں کیخلاف تیزی سے کارروائی مکمل کی جائے، یہ غیرت کے نام پر نہیں بلکہ سیدھا سادھا قتل ہے۔