حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عزت پر روپے پیسے کو ترجیح دیتے ہیں، ابوبکر گوندل
پیرس(ایس ایم حسنین) ابوبکر گوندل سینئر راہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جھوٹ پر جھوٹ اور مکاری کر کر کے حکمرانوں نے تاریخ کے صفحوں میں خود کو نچلی سطح پر لا کھڑا کیا ہے ۔ پٹوار سرکل کی طرح بے نامی جائیدادوں پر گھٹیہ ثبوتوں کی طرح شریف فیملی نے بھی انتہائی مضحکہ خیز ثبوت پیش کر کے قوم کا وقت بربار کیا۔ قطری خطوں کے بعد موجودہ حکمرانوں کی عزت روپے پیسے کے لئے عزت گروی رکھنے والوں سے بھی بد تر ہے جنہیں دیکھ کر کم از کم لوگ چور،قاتل، ڈاکو اورلٹیرے تو نہیں کہتے ،