لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)آزادکشمیرکے انتخابات میں امیدوارکی حمائت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکریں گے،اس سے پہلے کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی نے کامیابی کے بعدلالہ موسیٰ ،باہروال،پنجن کسانہ ودیگرعلاقوں کے ووٹروں سے دوبارہ ملاقات کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی،اور ہرکامیاب ہونے والارکن اسمبلی ایسے غائب ہوگیاجیسے گدھے کے سرسے سینگ ،ان خیالات کا اظہارسابق امیدوارکونسلروممتازکشمیری راہنماء عبدالناصرزرگرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ایل اے 34جموں وکشمیرکے امیدوارکی حمائت کا فیصلہ برادری سے مکمل صلاح ومشورے سے کریں گے اور اچھی شہرت کے حامل امیدوارکی حمائت کریں گے ،کشمیری مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوسکیں