پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں موجودہ حکومت کومنتخب تو کہا جا سکتا ہے لیکن اسے کسی طور بھی جمہوری نہیں کہا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے بجائے وکلا کی قیادت میں میدان میں آنا پڑے گا وگرنہ جو طبقہ حکومت اور اپوزیشن پر قابض ہے اس سے چھٹکارہ پانامشکل ہے