پیرس(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کی خاتون رہنمابارے غیر مہذب جملہ سے پورے ایوان اور سیاست کے میدان میں سرگرم خواتین کا وقار مجروح ہواہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اب اگر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے تو کھلے دل سے واضح الفاظ میں معذرت کریں ، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی پالیسیوں کی حمایت ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کرکرتا رہا ہے مگر امریکہ اپنا مطلب نکال کرہمیشہ آنکھیں بدل لیتاہے