ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنیوالےکرنل(ر)عبدالجباربھٹی وطن واپس پہنچ گئے ،وہ ایک ہفتہ کھٹمنڈو کے اسپتال میں زیر علاج رہے۔
Abdul jabbar Bhatti back to country after scale Mount everest
وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالجباربھٹی نے کہاپاکستان کی سرزمین پر پہنچ کر فخرمحسوس کررہا ہوں،انہوں نے گلہ کیا کہ اپنی ہمت پر ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی، روایتی طور پر حکومت ایڈونچرسپورٹ میں کسی کی مدد نہیں کرتی۔ عبدالجباربھٹی نےکہا ایک ہفتہ کٹھمنڈو اسپتال میں زیرعلاج رہا،اس دوران وہ لوگ امداد کے لیے آئے جن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے عالمی رکارڈبناتے ہو ئے رات ماؤنٹ ایورسٹ پرگزاری،حکومت کی جانب سے ایڈونچر سپورٹ ملنی چاہئے۔