counter easy hit

عبد الکریم نامی جیالے نے 70 کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹوکو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا، موصوف دراصل کون ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Abdul-Karim Jyala announces a gift of 70 kanal owned land to Bilawal Bhutto, who is the target? Details come out

اسکردو (ویب ڈیسک) عبد الکریم نامی جیالے نے ستر کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد الکریم پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ہے ،عبد الکریم نے ستر کنال زمین بلاول کے نام رجسٹری کر دیا ۔ عبد الکریم نے کہا کہ شہید بھٹو نے گانچھے ضلع کو بنایا ہے، ستر کنال ملکیتی زمین عوام کی طرف سے تحفے میں دے رہا ہوں۔اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور کیس میں نامزد کی جانے والی دیگر اہم شخصیات کے خلاف دبئی کا شہری وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا تھا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website