گجرات(انور شیخ سے ) ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ ڈوثرن اور اسپیشل پرسن لالہ سعید اقبال مرزا نے گزشتہ روز میر پور میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے خصوصی ملاقات کی اور ملاقات لالہ جی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو معذور افراد کے مسئل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے لالہ جی کے مسائل کے حل کے لیے آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد کے آنے اور جانے کے لیے فوری طور پر رینپ بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے