پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آر پر عمل کیا جائے،جمہوریت کا نقصان نہیں کرپشن سے نجات چاہتے ہیں ،کرپشن سے نجات کے لئے حکمران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ(فرانس) عبدالستار ملک نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب اور اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آرسے کیوں خوفزدہ ہیں ،تحقیقاتی کیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ بنایا جائے ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا ماضی میں شفاف احتساب نہیں کیا گیا ،ملک کی دولت لوٹنے والے قوم کی دولت سے عیش کررہے ہیں جبکہ ملک میں 8کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،پاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ مظلوم غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھین لیا جائے