نومبر،6, 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا سیاہ دن تھا,بھارتی مظالم پر ہر خاموش انسان مجرم ہے، عبدالقدیر
پیرس (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کشمیر فورم فرانس کے کوآرڈی نیٹرعبدالقدیر نے 6نومبر1947 کے سیاہ ترین بھارتی فوجی کریک ڈائون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہناتھا کہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ۔جدید تاریخ میں نسل پرستی کی بد ترین مثال ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں کودھوکہ سے پاکستان میں منتقل ہونے کی آڑ شہید کیا گیا۔ تقریبا 200،000 سے زائد مسلمان شہید ہوۓ.
مہذب دنیا میں جتنے بھی ممالک کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش ہیں تمام کشمیری عوام کے مجرم ہیں۔ نومبر 6 ، 1947 کی بد ترین نسل کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔