پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے صف بندی جاری۔ حکومت نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ملاقات کی اور صورتحال پر مشورہ مانگا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاناما لیکس کی پریشانی آئی حکومت اور ایم کیو ایم کو قریب لائی ۔ وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی فارق ستار سے ملاقات ۔ پاناما لیکس کی تحقیقات پر بات۔ عبدالقادر بلوچ نے فاروق ستار سے درخواست کی کہ مشورہ دیا جائے پاناما لیکس کے معاملے سے کس طرح نمٹا جائے۔ فاروق ستار نے وفاقی وزیر کو کہا کہ جن لوگوں کے بھی نام پاناما لیکس میں آئے ہیں سب کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے طریقہ کار کے حوالہ سے اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے جو تحقیقات کی نگرانی کرے ۔ غیر ملکی بینکوں میں پڑے 200 ارب ڈالر کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔