محترم بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر عظیم قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، راجہ مظہر افتخار ذمہ واریہ
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے فنانس سیکرٹری راجہ مظہر افتخار ذمہ واریہ نے پاکستان مسلم لیگ ق کی بلوچستان میں تاریخی فتح پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم الشان رب نے حق سچ کو فتح عطا کی اور جعلی مینڈیٹ والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ اس عظیم الشان فتح پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی اور تمام ممبران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
محترم عبدالقدوس بزنجو نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے جعلی مینڈیٹ اور مک مکا والوں کو شکست فاش دے ہے انہوں نے 65ارکان میں سے 41 کی حمایت حاصل کر کے جعلی مینڈیٹ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے