پیرس(عمیر بیگ)حکمران میگا پراجیکٹ کے ساتھ سکولوں کی حالت زار پر بھی توجہ دیں،چھوٹے شہروں اور قصبوں میں سکولوں کی بلڈنگ انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے طلباء کے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور سینئر رہنما ق چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت ان پراجیکٹ پر توجہ اور پیسہ لگا رہی ہے جن میں ان کی کمیشن کا مارجن ہے یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ، کیونکہ عوام کے ٹیکسز سے یہ حکمران اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں،حالانکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنا چاہیے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی تمام پالیسیاں عوام دشمن ہیں ان کا براہ راست عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ،عوام کے بنیادی مسائل اور ہیں جن کی طرف حکمران توجہ دینے سے قاصر ہیں ، اگر یہی حالات رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ،چوہدری برادران کے تمام پراجیکٹ کا تعلق براہ راست عوام سے تھا اسی لئے عوام اب کے دور کو یاد کر رہی ہے