پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران احتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں ، انہیں قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اور اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی مسلم لیگ (ق)کے دور کو یاد کرتے ہیں