اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چودھر ی نے کہاہے کہ نیب پر ہم پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری کی صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ تو ہین کیا ہوگی ؟نیب کی شفافیت سامنے لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ، عبدالرزاق داﺅد کےبیٹے کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تنقید کرنیوالے یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیاں ناکام ہوجائیں ۔ . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی میں اضافہ بہت کم کیاہے ، دوائیوں میں 15فیصد اضافہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ ہونا تھا ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے آئن سٹائن شاہد خاقان عباسی 175ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کرگئے ہیں ،نیب پر ہم پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری کی صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ تو ہین کیا ہوگی ؟نیب کی شفافیت سامنے لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق داﺅد کے بیٹے کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تنقید کرنیوالے یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیاں ناکام ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ در آمدات کم اوربر آمدات میں اضافہ ہواہے ، ملک کی حالت دیکھی جائے تو فیاض الحسن چوہان کی بات میں وزن محسوس ہوتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ہم قانون کا مسودہ لائیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ جو پھنسا ہوا ہو، وہ نکلنے کی کوشش توکرتاہے ۔