دبئی (پریس ریلیز ) دبئی میں مقیم صحافت سے جڑے پاکستانی نامہ نگاروں نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے اور اجتماعی مسائل کے درپیش ہونے پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا ہے نامہ نگاروں کی یہ ملاقات دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کے موقع پر ہوئی اس افطار پارٹی کاا ہتمام ممتاز صحافی و ادیب عبدالرحما ن رضا نے کیا تھا۔
دبئی میںصحافت سے جڑے پاکستانی نامہ نگاروں کے اعزاز میں اس پرتکلف دعوت کے اہتمام کامقصد نیٹ ورکنگ تھا اور ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات جاری رکھنے ایک دوسرے کے مسائل جاننے اور مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔اس پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں عبدالرحمان رضا’ملک عامر نوید، شیخ قیصر، قیصر خان یوسف زئی، شیراز مغل، غلام مصطفی نہرہ،ذوالفقار شاہ، سلمان جازب، سجاد خان، حسیب اعجاز عاشر،مرزا ناصر’ملک عامر’طاہر محمود’سیف کلھورو’اسلم جاوید’ثواب گل اورکزئی’عتیق الرحمان’سمیع اللہ ‘محمد حسن فاروق’شاہدرحمان’ارضی ظفر’فیصل ”ولید بابر شامل تھے۔
عبدالرحمان رضاء نے کہا کہ آپس میں پیشہ وارانہ روابط کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ماہانہ بنیاد پر آپس میں میٹنگ کریں جس سے باہمی مسائل سے بھی آگاہی حاصل ہوگی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا بھی سلسلہ شروع ہوگا۔ اس ڈنر پارٹی میں اس بات کا بھی عزم کا اظہار کیاگیا کہ بیرون ملک مقیم ہوتے ہوئے ہم یہاں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ امارات اور پاکستان دو قریب ترین برادر ملک ہیں اور پاکستانیوں کے ساتھ نیک سلوک کے لیے ہم یہاں کے حکمرانوں کے مشکورہیں۔