اربوں ڈالرقرض کے باوجود ٹیکسوں کی بھرمار، جان لیوا مہنگائی پھر بھی خزانہ خالی ہونے کا شکوہ بتارہا ہے حکومت کتنی ایماندار ہے؟ عبدالصبور بٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما عبدالصبور بٹ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ایمانداری بیچ بازار افشا ہوچکی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کی تباہی اوراربوں ڈالر ڈبونے کے بعد حکومت نے غریب سے چھت چھیننے کیلئے جان لیوا مہنگائی کردی اورپھر بجٹ خسارا اور آئی ایم ایف کے قرض میں بے پناہ اضافہ کردیا اس پر عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے پھر بھی حکومت خزانہ خالی ہونے کا شکوہ کر رہی ہے آخر اتنی ایماندار حکومت یہ سب وصولیاں کس کنویں میں ڈال کر خزانہ خالی رکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہے حکومت مافیاز کے مفاد کیلئے کام کر رہی ہے اور ایک سال میں لوگ امیر سے امیر تر ہوچکے ہیں اورغریب مزید غربت کی چکی میں پس رہا ہے ان تمام بربادیوں کے ذمہ دار کہاں ہیں آخر وہ کب تک ایک نااہل کو اس قوم پر مسلط کر کے عوام کا خون پانی کرتے رہیں گے۔