سپین(بیورو چیف) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی جبکہ حکمران ٹولہ لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام جمہوریت پسند اور پیپلز پارٹی کی غریب دوست پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں