counter easy hit

ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں؟ انکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ہرنوجوان کے لب پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کا بہت زیادہ چرچہ ہے۔ اس ڈرامے کی کاسٹ

بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

 

میں شاہ زین (عثمان خالد بٹ)، شہریار (احمد علی اکبر)، سعد (احد رضا میر) اور شارق (وہاج علی) کے طور پر اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔تاہم ایک اس ڈرامے میں ایک اور کردار ایسا بھی ہے جس نے اپنی پہلی انٹری سے اس ڈرامے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ جی ہاں! آپ لوگ بالکل درست سوچ رہے ہیں۔ اس وقت بات ہورہی ہے ڈیرہ غازی کے ضلع ملوک کے رہائشی کیڈٹ گلزار حسین کی۔ وہ اپنی مفرد اداکاری کی وجہ سے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں لیکن یہ بات کم ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ انکا تعلق واقعے ہی ڈیرہ غازی خان سے ہے۔وہ تحصیل تونسہ شریف کی بستی گاڈی جنوبی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکااصل نام عدنان صمد خان ہے۔ انھوں نے اپنی ایف ایس سی کی ڈگری کوٹ ادو کے پنجاب کالج سےحاصل کی اسکے بعد نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے پرفارمنگ آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ انکو بچپن ہی سے اداکاری کرنے کا شوق تھا لہذا انھوں نے سینئر اداکار طلعت حسین کی اکیڈمی میں اداکاری سیکھنا شروع کر دی۔جب’ عہد وفا‘ ڈرامے کے لیے کسی سرائیکی نوجوان کی ضرورت تھی تو اس وقت عدنان صمد خان کو انکے سرائیکی لہجے کی وجہ سے چنا گیا۔ انھوں نے اس کردار کو بہت خوبصورت طریقے سے نبھایا۔ انکا مذکورہ ڈرامے میں کچھ سین بہت زیادہ لاجواب جن میں پریڈ میں فیل ہو کر دوبارہ اسے پاس کرنا شامل ہے۔ اس ڈرامے میں گلزارحسین کے کردارسے اس ڈرامے میں یہ چیز اجاگرکرائی گئی ہےکہ نا صرف جرنیلوں کے بچے بلکے ایک عام آدمی کا بیٹا بھی جس کا تعلق چاہے کتنے ہی چھوٹے گاؤں یا قصبے سے ہو وہ بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں اعزازی تلوار حاصل کرنے کی خواہش کر سکتا ہے۔ اس ڈارمے میں عدنان صمد خان نے گلزارحسین کے کردار کو خوب نبھایا ہےاور ان سے یہ امید کی جارہی ہے کہ وہ اس ہی اداکاری کرتے رہیں گے۔

Abdul Samad Khan, character,of ISPR, made, Drama, serial, Gulzar Hussain, and, his,introduction

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website