وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) عبدالستار ایدھی کے وفات کو انسانیت کی خدمت کی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات پر عبدالستار ایدھی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔ انسانیت آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوا کرتے ہیں دنیا بھر میں ان کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ ، نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری ، جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری ، ، سردار الطاف ، ساجد شاہین ، ماجد میر ، ریاض ساغر ، راحیل شبیر ، محمد اسحاق بھٹی ، تیمور اعظم لون ، فیاض رشید ، زاہد لون ، ڈاکٹر آفتاب حسین ،سجاد راجا ، مسعود اقبال میر ، شفیق انقلابی ، سردار مشتاق ،صادق سبحانی ، آزاد رراجا ،مہتاب ملک ، اسد لطیف ڈار ، عبدالوحید ، ندیم ایوب میر ، نوید احمد خواجہ ، سعید جبار ، نوید احمد فضل ، خواجہ شکیل ، ملک قاسم ضیاء اعوان ، نثار احمد خواجہ ،مشتاق ملک ، شاہد ملک، امجد لون ،اشتیاق بٹ ، شاہد ملک ، قمر سجاد، آصف ملک ، نوید احمد ، ماجد نواز ،کامریڈ اصغر ملک ،ظفر کھوکھر ، رضوان صدیق ، یاسر کیانی ،ماسٹر قاسم ضیاء اعوان ، مظہر آزاد ، تنویر شاہد ، فیصل قریشی ، ،تسلیم ملک ، خاور راجا ،طیبب کھوکھر ،قمر ملک، فیاض ملک و دیگر نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر کیا۔
انہوں نے عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رب تعالی ایدھی صاحب کو اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان گنت چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔