یارکشائر برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) شیڈو برطانوی وزیر عمران حسین ایم پی اور کمیونٹی راہنما اور ویسٹ یارکشائر پولیس آئی اے جی گوہر الماس خان نے ایک تعزیتی پیغام میں عبدالستار ایدھی کی وفات کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ خلا برسوں میں پر نہیں ہو پائے گا. ہمیں ایدھی کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیے اور خدمت خلق کو اپنا منشور و مقصود حیات بنانا ہوگا۔