پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیم نو انقلابی قدم ہے، جو کہ پیپلز پارٹی کے سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہونے کاثبوت ہے ، عبدالستار ملک
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہائی سرگرمسیاستدان اور زیرک راہنما کے روپ میں بھر پور فیصلے کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اوورسیز کیلئے بنائی گئی کمیٹی انتہائی اہم ہے جس میں شامل راہنما بالخصوص ندیم اصغر کائرہ اور رحمان ملک اور راجہ پرویز اشرف صاحب اپنا کام انتہائی تندہی سے کر رہے ہیں۔ تمام کارکنان پرجوش ہیں اور ہر طرح سے انتخابی عمل میں تعاون کیلئے تیار ہیںَ