پی ایس 114 اور گلگت کے عوام کو مبارکباد، جنہوں نے سوشل میڈیا کے بجائے عوامی سیاست کو ترجیح دے کر پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا، راہنما پیپلز پارٹی اوورسیز
پیرس؍بیلجئم (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے سینئر راہنمائوں میاں اجمل محمد بیلجئم ، سید کفایت نقوی اور عبدالستار ملک آف فرانس نے پی ایس 114 اور گلگت کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور ہدیہ شکرانا ادا کرنے کے بعد پارٹی کی سینئر قیادت کو مبارکباد کاپیغام دیا ہے
اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے گلگت کے بلندو بالا پہاڑوں سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک پیپلز پارٹی کوسرخروکردیا۔ اب کوئی مائی کا لعل پارٹی کے بارے میں منففی بیان بازی نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے تمام سیاسی اداکاروں کی زبانوں پر تالا لگا دیا ہے۔ کراچی میں تحریکِ انصاف اور جماعتیوں کو جتنے ووٹ پڑے ہیں الیکشن کے دوران تو اتنے تو غلطی سے ٹھپے لگ جاتے ہیں یعنی ضائع شدہ ووٹ ہی ان نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے حصے یں آئے ہیں
اللہ کی پناہ کے ایم کیو ایم جیسی ووٹرز کی تعداد سے بھی دوگنی پولنگ کروانے والی جماعت بھی دھاندلی کو رونا رو رہی ہے۔ اوورسیز راہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چالیس پچاس سال اس ملک کے عوام کی خدمت کی اور ہمارے راہنمائوں نے ملک اور عوام کیلئے جانیں دی ہیں سرمایہ داروں سے ہٹ کر غریب آدممی کیلئے پالیسیاں بنائی ہیں جس کا صلہ الللہ تبارک وتعالیٰ نے پیپلز پارٹی کو فتح کی صورت میں دیا ہے جس پر ہم اپنے پروردگار کا شکراداکرتے ہیں۔