چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسی منتخب ہونے پر مبارکباد ، عبدالستار ملک
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک نے چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کے سرکردہ راہنما ندیم اصغر انتہائی محنتی اور جانباز ورکر ہیں۔
اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور لالہ موسیٰ کو ایسی ہی نوجوان اور توانا لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کو اس کے قدموں پر کھڑا کر سکے۔ قوی امید ہے ندیم اصغر کائرہ عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔