پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ اورفرانس کے متحرک ترین سینئر راہنما عبدالستار ملک آف فرانس آج پیرس سے پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے عہدیداروں اور راہنمائوں نے کارکنوں سمیت ان کا شاندار استقبال کیا۔
اسلام آباد؍لالہ موسیٰ(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اور لالہ موسیٰ کے متحرک ترین سینئر راہنما عبدالستار ملک آج پیرس سے پاکستان پہنچے۔لالہ موسیٰ پہنچنے پر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔عبدالستار ملک نے اپنے بھائی حاجی شفیق امجد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کےراہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سینئر راہنما اور ممبر پیپلز پارٹی اوورسیز تنظیم سازی کمیٹی ندیم اصغر کائرہ اورپیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر حاجی شفیق امجد،پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمد قریشی ,سیکرٹری اطلاعات پی پی لالہ موسیٰ شیخ ندیم طارق صدیقی، نے ان کیلئے استقبالیہ دیا اور ان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے عبدالستار ملک کی پاکستان آمد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی اپنی مٹی سے محبت بے مثال ہے اور ان کی پارٹی کیلئے جدوجہد نوجوان کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر عبدالستار ملک صاحب نے تمام پارٹی راہنمائوں اور چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی کی محبت اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی انہیں ہمیشہ پارٹی اور لوگوں کیلئے خدمات انجام دینے پر اکساتی رہتی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے لوگوں پر جان نچھاور کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی راہنمائوں اور کائرہ برادران اور کارکنوں اور دوستوں رشتہ داروں اور اپنے لوگوں کا والہانہ پیار مجھے ہر ششماہی کے بعد انہیں پاکستان کھینج لاتا ہے۔ تمام دوستوں کی آمد سے رونق میلہ لگا رہتا ہے جو کہ دیار غیر میں بھی اپنی کمی محسوس کرواتا رہتا ہے
اس موقع پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی پیرس کے تمام راہنممائوں سابقہ آرگنائزر پیپلز پارٹی قاری فاروق احمد اور چوہدری عبدالرزاق ڈھل ، صاحب زادہ عتیق وغیرہ کو پاکستان پہنچنے پر حالات و واقعات سے آگاہ بھی کیا اور ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔