counter easy hit

نواز شریف اور شہباز شریف اپنے ہی بنائے ہوئے نیب قوانین کا شکار ہوئے،موجودہ حکومت بھی مکافات کا شکار ہوگی، عبدالستار ملک

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک نے کہا ہے کہ نوے کی دھائی میں مخالفین کو ناجائز دبائو سے زیر کرنے کیلئے بنائی گئی نیب نے آخر کار نواز شریف اور شہباز شریف کو جکڑ لیا اور وہ اپنے ہی بنائے ہوئے نیب قوانین کا شکار ہوئے،موجودہ حکومت بھی مکافات کا شکار ہوگی ۔سڑکیں اور پل بنانے والے ہسپتالوں اور بنیادی ضروریات سے محروم رکھتے رہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں کی عدم تعمیر سے ہونے والی اموات کے ذمہ دار شہبازشریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز ہیں، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ مخالفین پر بہت ظلم روا رکھے۔  انہوں نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ ہم نے سڑکیں بنوائیں جبکہ میں کہتا ہوں کہ آپ ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر چار چار مریضوں کو دیکھیں۔

Abdul Sattar Malik, senior, leader, France