counter easy hit

حکومت کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے کیسزبھونڈی سازش، عزم کو کم نہیں کرسکیں گے، عبدالستار ملک

حکومت کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے کیسزبھونڈی سازش، عزم کو کم نہیں کرسکیں گے، عبدالستار ملک

پیرس ، لالہ موسیٰ(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک آف فرانس نے سابق صدر آصف زرداری پر جھوٹے کیسز کی شروعات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مشکل وقت میں اپنے پائوں پر کھڑا رکھنے والے مرد حر جناب آصف علی زرداری کو ماضی کی طرح پھر جھوٹے کیسز کی زد میں لایا جارہا ہے جو کہ ایک بھونڈی سازش ہے۔ ن لیگ کی طرح پی ٹی آئی کو بھی تاریخ کی گرد کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

امریکہ میں فلیٹ کو ایٹم بم کی طرح پیش کر کے  پی ٹی آئی انہیں اسمبلی سے نااہل کروانے کے لیے  ریفرنس دائر کرنے جارہی ہے مگر اپنی پارٹی کے کرپشن کیسز کے بارے میں آج تک اتنی سرعت نہیں دکھائی۔گرفتار کروانا اور پھر پروڈکشن آرڈر جاری کروانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

Abdul Sattar Malik, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE