قائد اعظم کے افکار کی روشنی قائد عوام نے پھیلائی پاکستان ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت ضرور بنے گا انشااللہ۔ عبدالستار ملک
پیرس؍لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے افکار کی روشنی قائد عوام نے پھیلائی پاکستان ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت ضرور بنے گا انشااللہ وہ دن ضرور آئے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بابائے قوم کی جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا۔قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت میں ہی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے، ہمیں نفاق اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کا مقابلہ جمہوری سوچ اور فکر سے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خودساختہ سوچ اور نظریہ مسلط کرنے والی قوتوں کے خلاف اتحاد وقت کا تقاضا ہے۔