counter easy hit

قائد عوام نے اشرافیہ سے ہٹ کر پاکستان کو عوامی خواہشات کے مطابق ڈھالنے کا آغاز کیا،سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس عبدالستار ملک آف فرانس کا پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیسی پر پیغام

قائد عوام نے اشرافیہ سے ہٹ کر پاکستان کو عوامی خواہشات کے مطابق ڈھالنے کا آغاز کیا،سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس عبدالستار ملک آف فرانس کا پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیسی پر پیغام

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے  سینئر راہنما عبدالستار ملک آف فرانس نے کہا ہے کہ قائد عوام نے اشرافیہ سے ہٹ کر پاکستان کو عوامی خواہشات کے مطابق ڈھالنے کا آغاز کیا،

انہوں نے کہا کہ 51 ویں یوم تا سیس کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور جیالوں کو یہ باور کرانا چاہیے کہ حقیقی تبدیلی کا آغاز شہید بھٹو کی قربانی سے ہوا جنہوں نے نہ صرف ملک پاکستان کو عالمی سطح پر بلند اور مستحکم مقام دلایا بلکہ عوام کو اپنے حق کیلئے لڑنا سکھایا جسے عوام پاکستان کبھی نہیں بھول سکتے۔

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :اس یقینِ محکم کے ساتھ کہ اتحاد عوام سے اور اجتماعی تدّبر اور سوچ و بچار کی بدولت پاکستان کی خدمت میں مگن ہوکر ہم اپنے شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہوں گے اور دنیا میں عدل و مساوات اور امن کو قائم کرنے کا موجب بنیں گے۔ پارٹی کا مقصد پاکستان کو عوام کی خواہشات کے عین مطابق ایک سوشلسٹ معاشرے میں ڈھالنا ہے۔ پارٹی اپنی پالیسی اور سرگرمیوں کے لئے مندرجہ ذیل راہنما اصول اختیار کرتی ہے۔ مساواتی جمہوریت یعنی غیر طبقاتی معاشرہ، اقتصادی اور سماجی انصاف کے حصول کی خاطر سوشلسٹ نظریات کا استعمال، زن و مرد کا بالغ حقِّ رائے دہی۔ اگر حقِّ رائے دہی سب کے لئے یکساں ہو تو جائیداد اہلیت کا کوئی معیار نہیں۔ ووٹ دینے کا حق بلا رکاوٹ استعمال ہونا چاہیے۔

ABDUL SATTAR MALIK, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, ON, 51ST, FOUNDATION, DAY, OF, PEOPLES, PARY, PAKISTAN