counter easy hit

  موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہے،عبدالستار ملک

  موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہے،عبدالستار ملک

پیٹرول، گیس ، ریلوے کے کرایوں میں اضافے نے عام لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،ا س صورتحال سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے، رُکن صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی

پیرس، نجف(نمائندہ خصوصی)  پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک آف فرانس  نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہے۔ پیٹرول، گیس ، ریلوے کے کرایوں میں اضافے نے عام لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،ا س صورتحال سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

حکومت اس مہنگائی اور افرا تفری کو ترقی کا نام دے رہی ہے جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے، حکومتی وزرا بد ترین کارکردگی سے کاروباری طبقے اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔ صحافیوں اور دوسرے ملازمت پیشہ افراد بھی حکومتی سفاکانہ پالیسیوں کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوچکے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس حکومت اور اس کے وزرا کو توفیق دے کہ وہ سچ کہہ سکیں اور اپنی نااہلی تسلیم کر سکیں تاکہ ملک کیلئے کوئی بہتر حکمت عملی طے ہوسکے

Abdul Sattar Malik, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE