پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کرنے والے عوام کو قبروں کے فوائد گنوا رہے ہیں، عبدالستار ملک
پیرس؍لالہ موسیٰ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سینئر راہنما عبدالستار ملک نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے عوام کو قبروں کے فوائد گنوانا شروع ہوچکے ہیں اور کروڑ نوکریوں کے وعدے والوں نے عوام الناس کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہلا کا ٹولا ہے جو ملک کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔ حکومت صرف میڈیا پر کرائے کے ترجمانوں اور نااہل وزرا ءکے ذریعے مخالفین کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔جبکہ عوام بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے مررہی ہے، حکومت نے کاروبار ٹھپ،ادویات مہنگی، ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر کردی ہیں اور مزید اضافہ جاری ہے جو کہ عوام الناس کو قبروں کے فوائد گنواتے گنواتے غسل کے پھٹے پرلے جانے کے عزم کو ظاہر کر رہی ہے۔