counter easy hit

وسطی پنجاب کا وارث کائرہ برادران کے علاوہ کوئی نہیں، کرونا وبا صورتحال میں حکومتی امداد اورٹائیگرفورس ناپید ہیں، عبدالستار ملک

وسطی پنجاب کا وارث کائرہ برادران کے علاوہ کوئی نہیں، کرونا وبا صورتحال میں حکومتی امداد اورٹائیگرفورس ناپید ہیں، عبدالستار ملک

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک نے عوامی سستا کھانا مرکز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری قمرالزماں کائرہ صدر پیپلزپارٹی پنجاب اور ان کے برادران اورکارکنان اہلیان لالہ موسیٰ کی فلاح و بہبود کیلئے میدان عمل میں ہیں جبکہ لاک ڈائون اختتام تک پہنچ چکا جبکہ ابھی تک حکومتی امداد اورٹائیگرفورس کا کوئی وجود نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور وسطی پنجاب میں کائرہ برادران موجود ہیں مگر باقی پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی۔ نااہل پی ٹی آئی نے سب سے طاقتور صوبے کو لاغر وکمزور بنادیا اور پنجاب کے لوگوں کو اب امداد کیلئے دوسرے صوبوں کی حکومتوں کی طرف دیکھنا پڑیگا۔ اگرضرورت پڑی تو چوہدری قمرالزماں کائرہ صدر پیپلز پارٹی مرکزی قیادت سے رابطہ کر کے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی طرف سے مزید اقدامات کریں گے جس طرح انھوں نے اہلیان لالہ موسیٰ کو روزانہ کی بنیاد پر سستا کھانے کا آغاز کیا ہے اسطرح انشااللہ یہ خدمت خلق روز بروز بڑھتی رہیگی۔

abdul sattar malik, senior, leader, PPP, Lalamusa, hails, Qamar uz Zaman Kaira, and, brothers, role, in, welfare, projects, in, central, Punjab

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website