سندھ کے وسائل پرنظر رکھنے والے اورسندھ حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائنز دینے والے کراچی کے کچرے پر ہی ڈھیر ہوگئے، عبدالستار ملک
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک نے سندھ کے خلاف برسرپیکار ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ سندھ کے وسائل پر ہمیشہ سے نظر رکھنے والوں اورسندھ حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے وہ پورے سندھ کا انتظام کیا سنبھالیں گے جو ایک کراچی کے کچرے پرڈھیر ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ضلعی انتظامیہ اوربلدیاتی نمائندوں نے پیپلزپارٹی کیخلاف مذموم مہم چلائی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی مگر اسکے بعد اب تک پیپلز پارٹی جتنی بھی کارکردگی نہ دکھا سکے ۔