counter easy hit

عبداللہ کے والد نے تحویل کیلئے عدالت سے رابطہ کر لیا

Abdullah's father

Abdullah’s father

ننھے بچے کو جلد ہی باپ کی شفقت ملنے کا امکان ، ماں حلیمہ کے قتل کیس کا تفتیشی افسر بھی تبدیل
کراچی (یس اُردو ) معصوم عبداللہ کی تحویل کا معاملہ اب جلد ہی حل ہونے والا ہے ، ننھے بچے کے والد نے اس کی تحویل کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عبداللہ کو والدہ کی موت کے بعد ایک شخص ایدھی سنٹر چھوڑ کر چلا گیا تھا ۔ ایدھی سنٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو کسی بھی صورت کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہیں کریں گے اور جب تک عدالت کی جانب سے کوئی ٹھوس حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک کسی کو بھی بچے کی تحویل نہیں دی جائے گی ، عبداللہ کے باپ چودھری اقبال نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بچے کی تحویل اسے دی جائے تاکہ وہ اپنے بچے کی پرورش کر سکے ۔