counter easy hit

افغان سرحد پرباڑ لگانے والے فوجی جوانوں پرفائرنگ سے انتہائی مذموم اقدام، ازلی دشمن بھارت کاافغان سرزمین کااستعمال افسوسناک ہے، ملک عابد  

افغان سرحد پرباڑ لگانے والے فوجی جوانوں پرفائرنگ سے انتہائی مذموم اقدام، ازلی دشمن بھارت کاافغان سرزمین کااستعمال افسوسناک ہے، ملک عابد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگاتے پاکستانی فوجی جوانوں پر فائرنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کے دہشتگردی کیلئے استعمال سے خطے میں امن کو شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مظفرآباد میں وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی خطاب ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ اگر پاکستان حکومت نے اجازت دی تو لائن آف کنٹرول کی طرف پورا پاکستان مارچ کرے گا۔
انہوں نے  دھماکوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اوربیرونی دشمن بہت جلد پاک فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہونگے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اورسرحد پربلااشتعال فائرنگ اور اب افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنا بھارت کا بیہانک چہرہ ہے ۔ پاکستان میں لاقانونیت اوردہشتگردی پھیلانے میں ہندوستان ملوث ہے اور بہت جلد انتہا پسند مودی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ونامراد ہونگے اورپاک فوج اورایجنسیز ہر سطح پر سرخرو ہونگے انشااللہ

Abid Malik, nominated, president, of, PTI, France, condemned, firing, on, Pak Afghan, border, area,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website